منظرنامہ کے لیے لکھئے

منظرنامہ کے قارئین کو ماوراء اور عمار کی جانب سے سلام۔

الحمد للہ اردو کے منفرد مشترکہ بلاگ “منظرنامہ” کا آغاز بہت اچھا ہوا اور آپ سب کی جانب سے اسے پسند بھی کیا گیا۔ پھر سلسلہ “شناسائی” کے تحت زکریا اجمل کا انٹرویو بھی کیا گیا۔ اب ہم ایک نیا سلسلہ بھی شروع کرنے لگے ہیں، جس کا نام ہے: “نکتہ نظر”۔

جیسا کہ “منظرنامہ” کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے ذکر کیا تھا کہ یہاں بلاگرز کے انٹرویوز تک محدود نہیں رہا جائے گا بلکہ ہم اپنے تمام قارئین کو ایک مشترکہ موضوع دیں گے جس پر وہ اپنا مؤقف بصورت تحریر لکھ کر منظرنامہ پر پیش کرسکیں گے اور اسی سلسلہ کا نام ہے “نکتہ نظر”۔

تو آیئے! پہلے یہ جانتے ہیں کہ آپ “منظرنامہ” پر کیسے لکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کا اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر بلاگ موجود ہے تو آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ آپ اپنا ای۔میل ایڈریس ہمیں بھیجیں۔ ہمارا ای۔میل ایڈریس یہ ہے:
email

اگر آپ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر رجسٹر نہیں یا اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ‌پر آپ کا بلاگ نہیں تو آپ درج ذیل طریقہ اپنایئے:
1۔ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کی سائٹ کھولیں۔ (http://urdutech.net)
2۔ جو صفحہ ظاہر ہوگا، اس پر لکھا ہوگا: Create a new blog اس پر کلک کریں۔
3۔ اب سائن۔اپ کا فارم کھل جائے گا۔ اسے پُر کریں۔ سب سے نیچے آپشن ہوگا:
Gimme a blog! اور Just a username, please.
اگر آپ کا بلاگ نہیں ہے اور آپ بلاگ بھی بنانا چاہتے ہیں تو پہلا آپشن منتخب کریں۔ اگر آپ بلاگ بنانا نہیں چاہتے بلکہ صرف “منظرنامہ” کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو دوسرا آپشن یعنی جسٹ یوزر نیم پلیز منتخب کریں اور آگے بڑھ جائیں۔

یوں، آپ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر رجسٹر ہوجائیں گے۔ اس کے بعد آپ ہمیں اپنا ای۔میل ایڈریس بھیجیں اور ہم آپ کو دعوت دیں گے “منظرنامہ” پر لکھنے کی۔ کیا آپ تیار ہیں؟

کسی بھی قسم کی مشکل کی صورت میں یہاں تبصرہ کرکے پوچھ لیں یا بذریعہ ای۔میل رابطہ کریں۔

یاد رکھیں!
۔۔۔ مہربانی ہوگی کہ جب اور جس موضوع پر تحریر لکھنے کو کہا جائے، صرف اسی پر پوسٹ کریں۔
۔۔۔ “منظرنامہ” کو یہ حق حاصل ہوگا کہ اگر کسی تحریر کو یا تحریر میں شامل کسی جملے کو مناسب نہ سمجھا گیا تو حذف کیا جاسکتا ہے۔

مصنف: منظر نامہ | زمرہ: اعلانات/ متفرقات |



4 تبصرے برائے تحرير “منظرنامہ کے لیے لکھئے”

  1. محمد وارث نے لکھا:

    السلام علیکم

    میں نے آپ کو اپنا ای میل ایڈریس بھیج دیا ہے۔

  2. ابوشامل نے لکھا:

    میں نے اپنے ای میل پتے سے آپ کو پیغام بھیجا ہے، درخواست کو شرف قبولیت بخشیے۔

  3. منظر نامہ نے لکھا:

    وعلیکم السلام،

    وارث اور ابو شامل۔ بہت بہت شکریہ۔

    آپ کو ایڈ کر لیا گیا ہے، اگر لاگ ان ہونے میں کوئی مسئلہ ہو تو ضرور مطلع کریں۔

    ماوراء

  4. ابوشامل نے لکھا:

    بہت شکریہ ماوراء! لاگ ان میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ میں نے ایک پوسٹ بھی کر دی ہے اور ہاں پاسورڈ بھی تبدیل کر دیا ہے :wink:


اپنی رائے کا اظہار کریں۔

اگر آپ کے ویب براؤزر میں جاوا اسکرپٹ فعال ہے تو آپ درج ذیل خانوں میں براہ راست اردو لکھ سکتے ہیں۔ اردو میں شائع ہونے والے تبصرے ترجیحی بنیاد پر شائع کیے جائیں گے۔ اردو ہماری قومی زبان ہے۔ اس پر فخر کیجئے۔ اردو کی ترویج میں اپنا کردار ادا کیجئے۔






-