سُر بول
سُربول اردو کی پہلی ویب سائٹ ہے جس کے قیام کا باقاعدہ مقصد اردو گیتوں کے بول فراہم کرنا ہے۔ انٹرنیٹ کی وسیع دنیا میں ایسی کئی ویب سائٹس ہیں جو گیتوں کے بول فراہم کرتی ہیں۔ ان میں مشہور ترین لیرکس، لیرکس مانیا، اے زیڈ لیرکس، میٹرو لیرکس وغیرہ ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اب تک اردو کی ایسی کوئی ویب سائٹ سامنے نہیں آسکی۔ اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے یہ سائٹ قائم کی گئی ہے۔
سُر بول کو بہتر بنانے کے لیے آپ کی آراء اور معاونت کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ اگر آپ بھی کسی فلم کے گیت یا کسی میوزک البم کے گیتوں کے بول لکھنا چاہتے ہیں یا آپ کے پاس پہلے سے لکھے محفوظ ہیں تو ہمیں بذریعہ ای۔میل لکھ بھیجیں۔ ہم آپ کے نام اور شکریہ کے ساتھ شائع کریں گے۔
زمرے:
نعتیہ کلام
ملی نغموں کی شاعری
فلمی گیتوں کی شاعری
پاپ البمز
مصنف: منظر نامہ | زمرہ: اعلانات/ متفرقات |
June 4, 2008 بوقت 6:16 pm
اپنا تجربہ تو یہی کہتا ہے کہ آپ لوگوں کی رفتار کچھ زیادہ ہی تیز ہے۔ ویسے ہمیں تو نئے پروجیکٹس کے آغاز پر خوشی ہوتی ہے مگر یہ دھڑکا بھی لگا رہتا ہے کہ یہ پروجیکٹ مکمل بھی ہو گا کہ نہیں۔
کوشش کریں اپنی استعدا دیکھ کر کام شروع کریں تاکہ وہ مستقبل میںادھورا نہ رہ جائے۔ ہماری نیک تمنائیںآپ کے ساتھ ہیں۔
June 6, 2008 بوقت 4:26 pm
بہت شکریہ جناب۔
آپ کا خدشہ اپنی جگہ بہرحال درست ہے اور تجربہ بھی اس بات کی تائید کرتا ہے لیکن میں اس وقت یہ سوچ کر کام کررہا ہوں کہ آج میرے پاس وقت ہے تو میں جس قدر کام کرسکتا ہوں، کرڈالوں۔ کیا پتا، کل ہم کہاں ہوں؟ اس لیے ابھی جتنا وقت دستیاب ہے، اس کو استعمال میں لارہے ہیں۔ بس آپ سب دعا کریں کہ اسی طرح یہ سب جاری رہے۔
۔۔۔۔
عمار
June 21, 2008 بوقت 8:57 am
اچھی کاوش ہے، لیکن نعتیہ کلام کو گانوں کے ساتھ رکھنا معیوب لگتا ہے۔
اس کو علیحدہ کردیں تو زیادہ بہتر ہو۔
والسلام مع الاکرام