انٹرویوز اپڈیٹ

منظر نامہ پر اب تک ہم نے پرانے اردو بلاگرز کے انٹرویو لیے ہیں۔ انہی انٹرویوز کے دوران جو ہمیں فیڈ بیک ملی ، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ میں ہی سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نئے بلاگرز کے انٹرویوز بھی شروع کیے جائیں۔ آپ سب کی تجاویز کو ہم نے سامنے رکھتے ہوئے نئے متحرک بلاگرز سے بھی انٹرویو شروع کرنے کا سوچا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ میں ایک اور بات ان سب بلاگرز کو بتاتی چلوں، جو انٹرویو کا مطلب ٹھیک سے سمجھ نہیں پا رہے۔ کہ انٹرویو کیا ہے؟ یہ تو آپ سب کو معلوم ہی ہے کہ انٹرویو میں کچھ سوالات ہوتے ہیں، جن کے جوابات آپ کو دینا ہوتے ہیں۔ اب ایک دوسرا سوال کچھ اس طرح سے ہے کہ “انٹرویو کون اور کیوں دیتا ہے؟“ اگر آپ سے کوئی انٹرویو دیتا ہے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ کا صدرِ پاکستان یا کوئی وزیر ہونا ضروری ہے۔“ آپ بلاگنگ کرتے رہے ہیں یا بلاگنگ کر رہے ہیں۔ یعنی آپ کا ایک “بلاگر“ ہونا ضروری ہے۔ ہمارے سوالات بھی بلاگنگ سے متعلق ہی ہیں۔ اس کے ساتھ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کسی سوال کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے تو بلاجھجھک اس سوال کو چھوڑ کر اگلے سوال کی طرف بڑھ جائیں۔
یہ سب کہنے کا مقصد یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ سے زبردستی انٹرویو لیے جائیں، کچھ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ان کے خیالات یا باتیں “انٹرویو“ کے ذریعے دوسروں تک نہ پہنچیں تو ہم ان سوچ کا احترام کرتے ہوئے اگلے بلاگر کی طرف بڑھ جائیں گے۔ اس بات کا مقصد صرف اتنا تھا کہ “چند ایک بلاگرز نے کہا ہے کہ وہ کسی بڑے عہدے پر فائز نہیں اس لیے انٹرویو نہیں دیں گے۔“ اس لیے باقی بلاگرز کے لیے یہ وضاحت کرنا چاہی تھی کہ منظر نامہ کے انٹرویو میں یہی تو خاص بات ہے، کہ یہاں انٹرویو دینے کے لیے آپ کر ہرگز کسی بڑے عہدے پر فائز ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ آپ کا صرف ایک بلاگر ہونا بہت ضروری ہے۔:D

اب تک جن بلاگرز نے انٹرویو دیا، ان کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

اب تک لیے گئے انٹرویوز۔

1 ۔ زکریا اجمل
2 ۔ قدیر احمد
3 ۔ عمیر سلام
خاور کھوکھر
جہانزیب اشرف
پاکستانی
افتخار اجمل
میرا پاکستان
اسماء 

10 ۔ امن ایمان 

ہمارا سلسلہ “نقطہ نظر“ کو  کامیابی سے چلانے والے بلاگرز کا بہت شکریہ۔

اب تک منظر نامہ کے لکھاری۔

 1۔ راشد کامران
1

2

ابو شامل
محمد وارث
ایم بلال

جن سب نے اپنے تبصرے و تجاویز دیں، ان سب کا بھی بے حد شکریہ۔ اب تک منظر نامہ پر 181 تبصرے ہوئے ہیں۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح اپنی آراء و شکایات سے ہمیں آگاہ کرتے رہیں۔

مصنف: منظر نامہ | زمرہ: اعلانات/ متفرقات |



17 تبصرے برائے تحرير “انٹرویوز اپڈیٹ”

  1. بوچھی نے لکھا:

    جس نے بولا ہے بڑے عہدے پر فائز نہیں اسکا نام تو بتانا :hmm

    :cnting

  2. بدتمیز نے لکھا:

    :usflag

  3. شعیب صفدر نے لکھا:

    یہ “چند ایک بلاگرز جن کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ چند ہیں یا ایک؟؟؟؟

  4. اسماء نے لکھا:

    آور اگر چند ایسے بلاگرز کے بھی انٹرویو کئیے جائیں جو اب بلاگنگ سے غائب ہوگئے ہیں؟ ھمممم

  5. میرا پاکستان نے لکھا:

    انٹرویو کا مطلب تو ایک دوسرے سے آشنائی ہے اگر کچھ لوگ اسے اپنے ذاتی معاملات میں‌مداخلت سمجھتے ہیں‌تو آپ کی بات درست ہے کہ وہ جن سوالوں‌کا جواب نہیں‌دینا چاہتے نہ دیں‌مگر انٹرویو سے انکار نہ کریں۔
    ہم تو سوچ رہے تھے کہ یہ سلسلہ سوالات بدل بدل کر اگر جاری رکھا جائے تو ہم ایک دوسرے کو مزید جان پائیں‌گے۔

  6. بدتمیز نے لکھا:

    واقعی بہت بری بات ہے۔ ان کو ایسے نہیں کرنا چاہئے تھا۔ دے دینا چاہئے تھا انٹرویو کیا ہے۔ :usflag :aha

  7. اسماء نے لکھا:

    افضل صاحب، کہیں زیادہ ہی نہ جان جائیں ۔۔۔ : )

  8. منظر نامہ نے لکھا:

    باجو، نام کیا بتانا اب۔
    -
    شعیب، دو ۔ تین ہیں۔
    -
    اسماء، ہم پرانے بلاگرز کا بھی انٹرویو لے رہے ہیں، کچھ سے رابطہ ممکن نہیں ہو پایا، اور کچھ نے انٹرویو دینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ :smile
    -
    افضل صاحب، شکریہ۔ اور سوالات کو بدلنے کی کوشش بھی ہم کرتے ہیں۔
    -
    بدتمیز، معذرت کے ساتھ۔ لیکن امریکی جھنڈے کو بلاگ سے ڈس ایبل کر دیا گیا ہے۔:P
    اور پھر آپ کب انٹرویو دے رہے ہیں؟ :smile

    ماوراء

  9. بدتمیز نے لکھا:

    اگر آپ کو امریکی صدر سے مسئلہ ہو یا پالیسی سے تو امریکی جھنڈے کا بیچ میں‌ کیا قصور؟ ان ہزاروں امریکیوں کا کیا جو آپ کو سمجھنا چاہتے ہیں اور بش اور میڈیا میں‌جو آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے اس پر کان نہیں دھرتے۔ کیا آپ ان کو مایوس نہیں کر رہے ایسے اقدامات سے؟

  10. Fayyaz Malik نے لکھا:

    “اسماء، ہم پرانے بلاگرز کا بھی انٹرویو لے رہے ہیں، کچھ سے رابطہ ممکن نہیں ہو پایا، اور کچھ نے انٹرویو دینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ”
    Once Upon a time i was a blogger….

  11. نوائے ادب نے لکھا:

    ہمممم کیا بات ہے ویسے ابھی تک جن جن کا انٹرویو پڑھا ہے پڑھ کر مزہ ہی آیا ہے بہت اچھا لگا اس پر میں منظر نامہ کا شکریہ ادا کروں گا بہت شکریہ

  12. منظر نامہ نے لکھا:

    بدتمیز، چونکہ آپ نے جھنڈے(بات) کا رخ موڑ دیا۔ اس لیے میں نے جھنڈا واپس رکھ دیا ہے۔ :smile
    اگر آپ کو میرا ایسا کرنا برا لگا تو معذرت۔ لیکن آپ بھی شاید تنگ کرنے کے لیے ہی دوبارہ لگا کر گئے تھے۔ :angel

    فیاض ملک۔ آپ کا انٹرویو بھی ہو گا۔ آپ بلاگ پر لکھیں تو سہی۔

    خرم، شکریہ


    ماوراء

  13. حجاب نے لکھا:

    :clap :clap سب کے انٹرویو اچھے ہیں ، شکریہ ماوراء اور عمار ، آپ دونوں کی وجہ سے بلاگرز کو جاننے کا موقع ملا شکریہ ۔

  14. بدتمیز نے لکھا:

    :usflag :usflag

  15. منظر نامہ نے لکھا:

    فیاض ملک! آپ کا بلاگ “لفنگا” دیکھا ہے۔۔۔ دلچسپ لکھتے ہیں۔ ایک دو پوسٹس کریں پھر آپ کا بھی انٹرویو ہوتا ہے۔ ڈونٹ وری :smile
    حجاب! پسندیدگی کا شکریہ۔
    ۔۔۔۔۔
    عمار

  16. امن نے لکھا:

    منظر نامہ ٹیم (ماوراء،عمار) زبردست :ww بہت عمدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔۔۔مجھے ہمیشہ منظم لوگ بہت اچھے لگے ہیں۔۔میں واپس آگئی ہوں۔۔۔انشاءاللہ سب کے انٹرویوز پڑھوں گی۔۔۔اور پھر ان پر تبصرہ ۔۔۔۔ :smile

  17. حیدرآبادی نے لکھا:

    لیکن ہم دکن کے خاص اور بڑے آدمیوں میں شمار ہونے کے باوجود جب چاہے تب انٹرویو دینے ریڈی رہتے ہیں :p :ohrly


اپنی رائے کا اظہار کریں۔

اگر آپ کے ویب براؤزر میں جاوا اسکرپٹ فعال ہے تو آپ درج ذیل خانوں میں براہ راست اردو لکھ سکتے ہیں۔ اردو میں شائع ہونے والے تبصرے ترجیحی بنیاد پر شائع کیے جائیں گے۔ اردو ہماری قومی زبان ہے۔ اس پر فخر کیجئے۔ اردو کی ترویج میں اپنا کردار ادا کیجئے۔






-