اس ہفتے کے بلاگ

منظرنامہ کے قارئین کو
میزبان عمار اور ماوراء کی جانب سے السلام علیکم!

ہم منظرنامہ پر ایک نئے سلسلہ کا آغاز کرنے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ ہے “اس ہفتے کے اردو بلاگ”۔ اس سلسلہ کے تحت ہم ہر ہفتہ ایک تحریر شائع کریں گے جس میں اس ہفتہ اردو بلاگز پر شائع ہونے والی تحاریر کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے ایک طرف خاص اور اہم تحاریر ایک جگہ جمع ہوتی جائیں گی، دوسری طرف بلاگز کے قارئین میں بھی اضافہ ہوگا اور یہ ایک قسم کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بھی بنے گا۔

ہمیں امید ہے کہ دیگر سلسلوں کی طرح اس سلسلہ کو بھی قارئین میں پذیرائی حاصل ہوگی۔ دعا کریں کہ ہمارا یہ سفر اسی طرح کامیابی سے گامزن رہے اور ہماری مصروفیات میں سے منظرنامہ کے لیے وقت بچتا رہے۔

نیک تمناؤں کے ساتھ

مصنف: منظر نامہ | زمرہ: اس ہفتے کے بلاگ, اعلانات/ متفرقات |



7 تبصرے برائے تحرير “اس ہفتے کے بلاگ”

  1. دوست نے لکھا:

    اچھا سلسلہ ہے۔
    اس سے ہمارے نئے دوستوں کا یہ گلہ بھی دور ہوجائے گا کہ ان کی تحاریر کوئی سنتا نہیں اور وہ اکیلے ہی باں باں کرتے رہتے ہیں۔ :p

  2. دوست نے لکھا:

    ایک اور بات اس قسم کے دورانیہ وار سلسلوں کی منتخب تحاریر، بلاگ یا جو بھی ہو کو اپنے تھیم میں بھی ڈالیں تو اچھا رہے گا۔
    اس ہفتے کا بلاگ
    اس ہفتے کی تحریر وغیرہ وغیرہ۔
    وسلام

  3. فیصل نے لکھا:

    بہت ہی اچھا سلسلہ ہے، امید ہے کہ اس سے تحاریر کا معیار بہتر ہو گا کیونکہ لکھاری کو اندازہ ہو جائے گا کہ اچھی اور بری (یا کم اچھی( تحریر میں کیا فرق ہوتا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ ممکنہ حد تک غیر جانبدار، معیاری ریویو پیش کیجئے گا۔ اگر اس سلسلے میں کچھ معیارات کا فیصلہ پہلے سے کر لیں تو اور بھی اچھا ہے، یعنی وہ بنچ مارکس کہ جنکو مد نظر رکھ کر آپ تبصرہ کریں گے۔
    میری طرف سے نیک تمنائیں،
    فیصل

  4. راشد کامران نے لکھا:

    یہ ایک اچھا سلسہ ہے اور یہی نہیں‌ بلکہ جیسا کے افضل صاحب نے ہائیڈ‌پارک میں مسئلہ اٹھایا اگر بلاگرز چاہیں‌ تو اب ایک دوسرے کے طرز تحریر کا ناقدانہ جائزہ لے کر اردو بلاگنگ کے معیار کو مزید اوپر لے جاسکتے ہیں‌۔ منظر نامہ کے اس سلسلے کا انتظار رہے گا۔

  5. شعیب صفدر نے لکھا:

    ایک اچھا سلسلہ ہو گا یہ!!!

  6. مکی نے لکھا:

    ایک اور ٹینشن..!! :nonono

  7. ابوشامل نے لکھا:

    بہت اچھا سلسلہ ہے اور اسی سے منظر نامہ کو زیادہ مقبولیت بھی حاصل ہوگی اور بلاگ صارفین کی زبردست حوصلہ افزائی بھی۔ علاوہ ازیں منتخب تحاریر کی آرا کی بھی تائید کروں گا، ساتھ ساتھ اگر یہ سلسلہ بھی چلایا جائے تو بہت اچھا ہوگا۔ جیتے رہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں۔

اگر آپ کے ویب براؤزر میں جاوا اسکرپٹ فعال ہے تو آپ درج ذیل خانوں میں براہ راست اردو لکھ سکتے ہیں۔ اردو میں شائع ہونے والے تبصرے ترجیحی بنیاد پر شائع کیے جائیں گے۔ اردو ہماری قومی زبان ہے۔ اس پر فخر کیجئے۔ اردو کی ترویج میں اپنا کردار ادا کیجئے۔






-