14 اگست کوئز
منظر نامہ کے قارئین کو ماوراء اور عمار کی طرف السلام علیکم۔۔!
پاکستان کی جشنِ آزادی کے موقع پر ہم نے ایک مختصر سا کوئز ترتیب دیا ہے۔ اور ہم تمام اردو بلاگرز کو اس کوئز کے لیے ٹیگ کر رہے ہیں۔ امید ہے آپ سب اس کوئز کے جوابات ضرور دیں گے۔
آپ کو منظر نامہ سے سوالات کاپی کر کے جوابات اپنے بلاگ پر دینا ہوں گے۔
سوالات کے ساتھ تین تین آپشنز دئیے ہیں، آپ کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
اپنے بلاگ پر جوابات لکھتے ہوئے اس پوسٹ کا لنک ضرور دیں، تاکہ سب بلاگرز کو اس کا علم ہو سکے۔
کوئز حل کرنے کی آخری تاریخ 17 اگست یعنی اتوار ہے۔
اس کے بعد منظر نامہ پر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
سوالات
1- پاکستان کے قومی ترانے کی دھن کب مرتب کی گئی تھی؟
1949 میں
1948 میں
1947 میں
2 - قیامِ پاکستان کی تجویز سب سے پہلے کس نے پیش کی؟
قائد اعظم محمد علی جناح
رحمت علی خان
علامہ اقبال
3 - برطانوی حکومت نے تقسیمِ ہند یعنی قیامِ پاکستان کا اعلان کب کیا؟
3 جون 1947
3 جولائی 1947
3 مئی 1947
4 - برصغیر میں مسلمانوں کے لیے کس مدبر شخص نے سب سے پہلے “قوم” کا لفظ استعمال کیا تھا؟
علامہ اقبال
سر سید احمد خان
قائد اعظم
5 - سب سے پہلا پاکستانی پرچم کس نے تیار کیا تھا؟
امیرالدین قدوائی
اقبال احمد خان
علامہ شبیر احمد عثمانی رح
6 - پاکستان کو سب سے پہلے کس اسلامی ملک نے تسلیم کیا؟
سعودی عرب
ایران
افغانستان
7 - پاکستان کا سب سے پہلے جاری ہونے والا اخبار کون سا تھا؟
نوائے وقت
انقلاب
روزنامہ امروز لاہور
8 - پاکستان کا قومی پرچم سب سے پہلے کہاں لہرایا گیا تھا؟
کراچی
لاہور
اسلام آباد
9 - پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ کب جاری ہوا؟
9 جون 1948
9 جولائی 1948
9 اگست 1948
10 - پاکستان کی سرکاری زبان کون سی ہے؟
اردو
انگریزی
دونوں
11 - قائداعظم قیام پاکستان کے بعد کتنا عرصہ حیات رہے؟
تیرہ ماہ
چودہ ماہ
بارہ ماہ
12- پاکستان کا تیسرا بڑا پہاڑ کون سا ہے؟
کے ٹو
نانگا پربت
Gasherbrum-I
13- شلوار قمیض کو پاکستان میں قومی لباس کی حیثیت کب دی گئی؟
یکم دسمبر 1981
یکم دسمبر 1982
یکم دسمبر 1983
14- “پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لیے حاصل کیا گیا ہے” یہ فرمان کس کا ہے؟
علامہ اقبال
قائداعظم
سر سید احمد خان
15- پاکستان کا قومی جانور کون سا ہے؟
بکرا
مارخور
شیر
مصنف: منظر نامہ | زمرہ: اعلانات/ متفرقات |
August 13, 2008 بوقت 9:34 am
بڑے بڑے مشکل سوال هیں جی
بیس پچیس سال اگر پوچھے جاتے تو میں ان کا جواب دے سکتا تھا مگر اب جی اس بڑھاپے میں
اب تو یاد نہیں هیں جی ـ
معافی چاهتا هوں جی
اپنی کم علمی کی ـ
August 14, 2008 بوقت 5:45 am
[...] آج کے دن منظر نامہ پر 14 اگست کوئز کو بھی یاد [...]
August 14, 2008 بوقت 9:42 pm
[...] منظر نامہ سے ۱۴ اگست کوئز [...]
August 15, 2008 بوقت 1:35 am
[...] ميرا پاکستان ذمرہ پاکستان منظرنامہ کی انتظامیہ نے چودہ اگست کوئز شروع کر کے سب کو ٹیگ کر دیا۔ ہم نے بھی ان کے حکم کی [...]
August 15, 2008 بوقت 3:42 am
السلامُ عليکُم
ماوراء اور عمار اور سب بلاگ کے ممبران کو پاکستان کی سالگرہ مُبارک ہو اور اس حوالے سے جو کُوئز پروگرام آپ دونوں نے ترتيب ديا ايک نہايت اچھی کاوش ہے حسبِ توفيق اور اپنی معمُولی علمی استعداد کے مُطابق جوابات بھی دے دِۓ ہيں اب ديکھتے ہيں کيا دِن دِکھاتی ہے اپنی کم علمی
اپنا خيال رکھنا
شاہدہ اکرم
August 18, 2008 بوقت 10:03 am
[...] 14 اگست کوئز [...]