منظر نامہ کے لیے لکھئے

منظرنامہ کے قارئین کو ماوراء اور عمار کی جانب سے سلام۔

 ”منظرنامہ” کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے ذکر کیا تھا کہ یہاں بلاگرز کے انٹرویوز تک محدود نہیں رہا جائے گا بلکہ ہم اپنے تمام قارئین کو ایک مشترکہ موضوع دیں گے جس پر وہ اپنا مؤقف بصورت تحریر لکھ کر منظرنامہ پر پیش کرسکیں گے اور اسی سلسلہ کا نام ہے “نکتہ نظر”۔

تو آیئے! پہلے یہ جانتے ہیں کہ آپ “منظرنامہ” پر کیسے لکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کا اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر بلاگ موجود ہے تو آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ آپ اپنا ای۔میل ایڈریس ہمیں بھیجیں۔ ہمارا ای۔میل ایڈریس یہ ہے:
email

اگر آپ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر رجسٹر نہیں یا اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ‌پر آپ کا بلاگ نہیں تو آپ درج ذیل طریقہ اپنایئے:
1۔ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کی سائٹ کھولیں۔ (http://urdutech.net)
2۔ جو صفحہ ظاہر ہوگا، اس پر لکھا ہوگا: Create a new blog اس پر کلک کریں۔
3۔ اب سائن۔اپ کا فارم کھل جائے گا۔ اسے پُر کریں۔ سب سے نیچے آپشن ہوگا:
Gimme a blog! اور Just a username, please.
اگر آپ کا بلاگ نہیں ہے اور آپ بلاگ بھی بنانا چاہتے ہیں تو پہلا آپشن منتخب کریں۔ اگر آپ بلاگ بنانا نہیں چاہتے بلکہ صرف “منظرنامہ” کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو دوسرا آپشن یعنی جسٹ یوزر نیم پلیز منتخب کریں اور آگے بڑھ جائیں۔

یوں، آپ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر رجسٹر ہوجائیں گے۔ اس کے بعد آپ ہمیں اپنا ای۔میل ایڈریس بھیجیں اور ہم آپ کو دعوت دیں گے “منظرنامہ” پر لکھنے کی۔ کیا آپ تیار ہیں؟

کسی بھی قسم کی مشکل کی صورت میں یہاں تبصرہ کرکے پوچھ لیں یا بذریعہ ای۔میل رابطہ کریں۔

یاد رکھیں!
۔۔۔ مہربانی ہوگی کہ جب اور جس موضوع پر تحریر لکھنے کو کہا جائے، صرف اسی پر پوسٹ کریں۔
۔۔۔ “منظرنامہ” کو یہ حق حاصل ہوگا کہ اگر کسی تحریر کو یا تحریر میں شامل کسی جملے کو مناسب نہ سمجھا گیا تو حذف کیا جاسکتا ہے۔



5 تبصرے برائے تحرير “منظر نامہ کے لیے لکھئے”

  1. منظر نامہ » Blog Archive » پاکستان کا نظامِ تعلیم اور فروغِ تعلیم میں ہمارا کردار نے لکھا:

    [...] منظر نامہ کے لیے لکھئے [...]

  2. نوائے ادب نے لکھا:

    میرا پہلے ہی urdutech.net پر بلاگ بنا ہواہے میں نے آپ کو اپنا ای میل ای ڈی میل بھی کی لیکن ابھی تک کچھ نہیں‌ہوا کا کیا جائے

  3. منظر نامہ نے لکھا:

    نوائے ادب!
    آپ اپنے بلاگ کو چیک کریں کہ اس کی رجسٹریشن میں آپ نے کونسا ای۔میل ایڈریس دیا تھا؟ کیونکہ آپ نے جو ای۔میل ایڈریس ہمیں بھیجا ہے، وہ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر رجسٹر نہیں ہے۔
    ۔۔۔۔۔
    عمار

  4. phototech81 نے لکھا:

    میں نے آپ کو جو میل کی تھی اس میں میں نے ( ای میل ایڈریس حذف کر دیا ہے۔) والا آئی ڈی دیا تھا لیکن میں (ای میل ایڈریس حذف کر دیا ہے۔) والے آئی ڈی سے اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر رجسٹر ہوں کیا اب کچھ ہو سکتا ہے

  5. منظر نامہ نے لکھا:

    فوٹو ٹیک، آپ پلیز ہم سے ای میل پر رابطہ کر لیں۔ یہاں سے میں نے آپ کی آئی ڈیز حذف کر دی ہیں۔

    ماوراء


اپنی رائے کا اظہار کریں۔

اگر آپ کے ویب براؤزر میں جاوا اسکرپٹ فعال ہے تو آپ درج ذیل خانوں میں براہ راست اردو لکھ سکتے ہیں۔ اردو میں شائع ہونے والے تبصرے ترجیحی بنیاد پر شائع کیے جائیں گے۔ اردو ہماری قومی زبان ہے۔ اس پر فخر کیجئے۔ اردو کی ترویج میں اپنا کردار ادا کیجئے۔






-